پشاور(مانند نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ڈی ایل وین کے ذریعے 80 صحافیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایل وین کے ذریعے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے ٹرائی لی گئی۔ ٹرائی کا عمل کامیابی سے مکمل کرنے والے 80 صحافیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کر رہے ہیں جس کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں جسے سرکاری محکمے دور کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے