پشاور(مانند نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایلومینائی گروپ کی جانب سے تاریخ کی پہلی سینئر ایلومینائی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں،یونیورسٹی روڈ پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں 1968سے 2015سیشن کے گریجویٹ طالبعلموں نے بھی شرکت کی جن میں زرتاج، ہدایت اللہ، محمد اقبال، طارق ایوب جان، جہان افسر، ولی اکبر اور تاجر رہنماخالد ایوب کے علاوہ بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے گریجویٹ طالبعلم موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے یونیورسٹی کے پروفیسرز اوراساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ یونیورسٹی میں بیتے لمحات کو یاد کیا اور کہا کہ زرعی یونیورسٹی کی بدولت آج وہ اس مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی سے گریجویشن حاصل کرنے والے طلبائزراعت سمیت ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی کے طلبائکیلئے ملازمت کے مواقعے پیدا کرنے اورانہیں سکالرشپ دینے سمیت ان میں لیڈرشپ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے بہترطریقے سے نمٹ سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے