چارسدہ (مانند نیوز)ایس پی رورل مردان شہید اعجاز خان کی نمازجنازہ آبائی علاقے تالاشاہ شیرپاؤ چارسدہ میں ادا کردی گئ،نمازجنازہ میں آئی جی خیبرپختونحوا اخترحیات خان۔ڈی آئی جی مردان سلیمان خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن،ڈی پی او چارسدہ نذیر خان سمیت پولیس کے اعلی آفیسرز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اعجاز خان شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے شیرپاؤ تالا شاہ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونحواہ اخترحیات خان، ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن، اے ڈی سی چارسدہ شہباز خٹک سمیت پولیس کے اعلی آفیسرز،سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اعجاز خان شہید 1995 میں بطور کانسٹیبل پولیس فورس میں بھرتی ہوئے،اپنے فرائض سے لگن اور بہترین خدمات انجام دینے کی بناء پر اعجاز خان شہید ایس پی نے محکمہ میں ترقی کے منازل طے کئے۔اعجاز خان شہید مردان میں ایس پی رورل کے عہدے پر فائز تھے۔انہیں نے کاٹلنگ کی حدود متہ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی قیادت کی۔جس دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محسن قادر اور نائب عباس ہلاک ہوئے تاہم ملک وقوم کی حفاظت کی خاطر ایس پی رورل اعجاز خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔اعجاز خان کی نمازجنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔آئی جی خیبرپختونحوا اور دیگر پولیس آفیسرز نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔محمد اعجاز خان شہید چارسدہ،مردان،صوابی اور پشاور میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ ہنگو میں بطور لاء انسٹرکٹر بھی رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے