پشاور(مانند نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام اور ایسے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ناقص و غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنیوالے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبربختونخوا نے ضلعی انتظامیہ،ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کردئیے ہیں، محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے میڈیاسیل کے ذریعے جاری پیغام میں عوام الناس کوآگاہ کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ ایسے تمام گاڑی مالکان جوکہ اپنی ذاتی ٹرانسپورٹ کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ یعنی بسوں،رکشوں،ویگنوں وغیرہ میں غیر معیاری سی این جی سلنڈراستعمال کررہے ہیں کو فوری طورپر ہٹاکراوگرا کے تجویزکردہ معیاری سلنڈرکا استعمال اورمتعلقہ قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے