پشاور(مانند نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ملاوٹی اور مضر صحت خوردونوش اشیاء سے وابستہ کاروباروں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور میں چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری پر ا انک چھاپہ مارا اور ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی پکڑ کر ضبط کر لی، ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کر تے ہوئے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی پشاور ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کے ہمراہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے میاں گجر میں مضرصحت اشیاء سے چائے کی پتی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کارخانے سے 2000 کلو گرام مضرصحت اور غیر معیاری چائے کی پتی برآمد کرکے ضبط کر لی ترجمان کا کہنا تھا کہ صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال میں غیر خوراکی رنگ، چوکر، استعمال شدہ چائے، جپسم پاؤڈر اور گڑ کے شربت کو ملا کر چائے کی پتی تیارکی جا رہی تھی، جسے شہر میں سپلائی کیا جانا تھا، تفصیلات کے مطابق کارخانہ مالکان فوڈ اتھارٹی اھلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے، انسپکشن ٹیم نے کارخانہ سیل کرکے مالکان کیخلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق کارروائی کا آغاز کر دیا،ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیم کو کامیاب کارروائی پرسراہا اور کہا کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت سے سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائے اور انکے کوئی نرمی نہیں برتی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ خوردونوش اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا