اور کزئی(مانند نیوز) اورکزئی پہاڑوں اور مین شاہراہوں سمپوگ، جبرٹاپ،سانگڑا،ڈبوری، مشتی میلہ پر جاری برفباری کے دوران اورکزئی پولیس ہائے الرٹ۔ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز کی نگرانی میں پولیس جوانوں کی ٹیمیں مین شاہراؤں پر تعینات کردی ہیں تاکہ وہ اورکزئی آنے والے سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی مدد کریں اور شاہراؤں کو بند نہ ہونے دیں۔اورکزئی آنے والے سیاحوں اور دیگر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے۔ڈی ایس پی ٹریفک دیسوار علی نے ضلع کے مختلف جگہوں پر برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو دھکہ دیکر ٹریفک روانگی میں شہریوں کی ہر قسم مدد میں مصروف عمل ہیں۔پولیس افسران اور جوانان اورکزئی آنے والے سیاحوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کے ساتھ ساتھ امداد اور سہولیات بھی فراہم کریں۔(ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی)جب بھی کوئی گاڑی پھنسے تو نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ دیگر راہگیروں کے لیے روڈ بند نہ ہو۔انتہائی کٹھن،شدید سردی اور برفباری کے موقع پر پولیس جوانان فرنٹ لائن کا کردار اداکر رہے ہیں۔ سمپوگ،جبرٹاپ،سانگڑا،ڈبوری، مشتی میلہ میں تعینات پولیس جوانان میرے ہیروز ہیں، اپنے ہیروز پر فخر کرتا ہوں کیونکہ وہ شدید سردی اور برفباری کے باوجود لوگوں اور سیاحوں کی امداد میں مصروف ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے