بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر 3 مارچ 2024 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انتظامی افسران جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور اسسٹنٹ کمشنر آلائی، ڈی ایچ او بٹگرام، کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام، محکمہ صحت کے نمائندے اور متعلقہ ڈیپارمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنربٹگرام نے اس موقع پر تمام والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا، ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کی خصوصی تاکید کی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے