جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان عالمی یوم شہری دفاع یکم مارچ سول ڈیفنس کا عالمی دن بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے اپنے آپ کو پاک فوج اور پولیس کے بعد اپنی تیسری قوت ثابت کردی۔ پورے ضلع سے رضاکاروں نے اپنے روایتی وردی میں ملبوس خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر واک میں شرکت کی۔ منعقدہ پروگرام میں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جنوبی وزیرستان اپر اعجاز اختر کے نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر جنوبی وزیرستان عصمت اللہ محسود نیکہا کہ سول ڈیفنس جنوبی وزیرستان کے رضاکار اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں جس کی ادائیگی میں کھبی کوتاہی نہیں کی جائیگی، دوران ایمرجنسی سول ڈیفنس رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئیندہ بھی ادا کرتے رہینگے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جنوبی وزیرستان اپر اعجاز اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار ماضی کی طرح آئندہ بھی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعات میں ہمشہ ساتھ دیتے رہینگے، سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے پچھلے سال سیلاب اور کورونہ ایمرجنسی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یقیناً سول ڈیفنس کی ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں سماجی خدمات اور وطن سے محبت کا اظہار قابل ستائش اور لائیک تحسین ہے۔ اس خصوصی موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جنوبی وزیرستان اپر اعجاز اختر کو روایتی پگڑی پہنائی گئی اور اسپیشل عالمی یوم شہری دفاع کے نام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے