پبی (مانند نیوز ) فروری کے دوران ریسکیو1122 نوشہرہ نے 932 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 182 روڈ ٹریفک حادثات شامل ہیں ماہ فروری کے دوران ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 36 ہزار 651 کالز موصول ہوئیں، جن میں 29 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 932 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 36 ہزار 651 کالز موصول ہوئیں، جن میں 29 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کاشف خان نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.20 منٹ میں 932 حادثات میں 876 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے 0، سڑک حادثات کے 182، میڈیکل ایمرجنسی کے 700، آگ لگنے کے 13، عمارت گرنے کے صفر، جرائم یا گولی لگنے کے 27، ڈوب جانے کے 01, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 09 سے زائد واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں 876 لوگ متاثر ہوئے جن میں 80 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 796 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 23 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 185 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 99 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 86 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا