راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ جنہوں نے ووٹ چوری کئے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے مفاہمت کی تھی، جنہوں نے ووٹ چوری کئے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نمل یونیورسٹی کا پروجیکٹ جاری تھا 9 مئی کے بعد سارے ٹھیکے داروں کو بھگا دیا گیا، فلاحی ادارے میں 95 فیصد بچے فری پڑھ رہے ہیں اب ہماری کوشش تھی کہ 200 طالبعلموں کے لئے رہائش گاہیں بنالیں، وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے اب کوئی ٹھیکے داروں کو تنگ نہ کرے اگر کوئی تنگ کرے گا تو خبردار کرتے ہیں ہم یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔