راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیا کیا گیا۔بدھ کو نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا۔بانی پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرا دی گئی تھی۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ پہلے کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں، ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ 9 مئی سے کسے فائدہ ہوا، پی ٹی آئی کی خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں، عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا، عمران خان ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے