پبی (مانند نیوز ) جا معہ تعلیم القران صالح خانہ تحصیل پبی ضلع نو شہرہ میں بارواں سا لا نہ جلسہ دستار بندی کی روح پرور تقریب منعقد ہو ئی کی تقریب کے مہما ن خصو صی استاذ العماء شیخ الحدیث حضرت مو لا نا عبدالقیوم حقا نی تھیاس بارونق محفل میں علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکا تب فکر نے لوگوں نے شر کت کی تقریب کے مہما ن خصو صی استاذ العماء شیخ الحدیث حضرت مو لا نا عبدالقیوم حقا نی نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کا میا بی دین اسلام اور سنت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو نے میں ہیں انہوں نے حا ضرین سے کہا کہ اپنے بچوں کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے روشناس کریں اور اپنے بچوں کو دینی مدارس میں بھیجے انہوں نے کہا کہ جا معہ تعلیم القران صالح خانہ تحصیل پبی ضلع نو شہرہ سے حفاظ اور نا ظرہ قرآن میں ختم قرآن فارغ ہو گئے اللہ تعالی ان سب کو معا شرے میں دین اسلام کے مثبت تر غیب میں کا میا بی نصیب کریں تقریب سے جا معہ تعلیم القران صالح خانہ تحصیل پبی ضلع نو شہرہ کے نائب مہتم مو لا نور الا مین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جا معہ تعلیم القران صالح خانہ تحصیل پبی ضلع نو شہرہ دین اسلام کی سر بلندی کے لئے گران قدر خد مات سر انجام دے رہی ہیں جا معہ تعلیم القران صالح خانہ تحصیل پبی ضلع نو شہرہ میں درجہ حفظ اورناظرکے ساتھ ساتھ درسی نظا می کا بھی آغاز کیا اور اس کے ساتھ سا تھ طلباء کو دنیا وی تعلیم پر بھی تو جہ دی جا رہی ہیں اور بہت جا معہ میں کالج کلاسسز کا آغاز بھی شروع ہو گی تقریب کے آخر میں فارغ 29 حفاظ کرام ا22 نا ظرہ خوا نوں اور 7 تجویز للحفاظ کی دستار بندی کر ائی گئی آخر میں مہتمم مدرسہ مو لا نامفتی سمیع الحق نے تمام شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا اور خصو صی دعاؤں کے ساتھ اس تقریب کا اختتام کیا