پبی (مانند نیوز ) سرکاری ملازمین کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ملک بھر میں اشیاء خوردونوش گیس بجلی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے ملازمین کو کنگال کردیا۔قلیل تنخواہوں میں گھر کا گزربسر بمشکل ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے سندھ کے دورے سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین مہنگائی کے سونامی سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبوہوچکے ہیں۔ماھانہ تنخواہ اتنی ہے۔کہ یوٹیلٹیز بلز کے جمع کرنے پر خرچ پر و جاتے ہیں۔اور اشیاءخوردونوش کیلئے دکانداروں سے قرض پر سودا سلف خریدتے ہیں۔چونکہ اب رمضان المبارک کا مہینہ سر پر آگیا ہے۔اور ملازمین کے ساتھ ماھانہ تنخواہ میں ایک روپیہ بھی نہیں۔نومنتحب وزیراعظم سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں۔کہ سرکاری ملازمین کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان کریں۔تاکہ سرکاری ملازمین بھی اس بابرکت مہینے میں ٹینشن ڈپریشن کے بجائے اپنے عبادات دلجمعی کے ساتھ ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے