پبی (مانند نیوز ) ایمرجنسی افسر عامر بشر نے نوشہر ریسکیو سٹیشن 77 اور واٹر ریسکیو سپاٹ کا دورہ کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایمرجنسی افسر عامر بشر نے نوشہر ریسکیو سٹیشن 77 اور واٹر ریسکیو سپاٹ کا دورہ کیا اس دوران ایمرجنسی افسر عامر بشر نے ریسکیو سٹیشن 77 میں موجود واٹر ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور سٹیشن میں موجود واٹر ریسکیو وہیکل کا تفصیلی جائزہ لیا اور حالیہ جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے واٹر ریسکیو وہیکل میں موجود تمام تر ٹولز اینڈ ایکوپمنٹ کا معائینہ کیا اور تمام آلات کو قابل استعمال حالت میں رکھنے کی ھدایت جاری کئے اس موقع پر ایمرجنسی افسر عامر بشر نے ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے بننے والا واٹر ریسکیو کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو غوطہ خوروں سے ملنے کے بعد تمام تر آپریشنل سرگرمیوں اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا