پشاور (مانند نیوز)قومی انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔17 ویں نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس پشاور میڈیکل کالج میں طبی تحقیق کے فروغ اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر افتخار حسین، پی ایم سی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید انور،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان بھی موجود تھے۔ ملک بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں کے محققین اورطلباء نے کانفنس میں شرکت کی۔ کانفرنس پشاور میڈیکل کے شعبہ انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کے زیراہتمام پی ایم سی، پشاور ڈینٹل کالج اور روفیدہ نرسنگ کالج کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں نوجوان محققین نے اپنے تحقیقی کاوشوں کو پیش کیا اور مختلف تحقیقی و تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے اپنے خطاب میں سماجی ترقی کے لیے سائنسی تحقیق کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔مختلف تحقیقی اور علمی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تحقیقی کانفرنس نے شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کے ا ظہارتجربات کے تبادلے اور طبی تحقیق کے تازہ ترین رجحانات سے باخبر رہنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس تقریب نے باہمی تعاون کا ماحول فراہم کیا،جس سےطبی شعبے میں تحقیق اور دریافت کے جذبے کو فروغ ملا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے