چترال(مانند نیوز) حالیہ شدید برف باری کے باعث چترال میں وادی بمبوریت، رمبور، ارسون، شیشی کوہ، جنجیریت کوہ، بیوڑی اور دیگر علاقوں کے راستے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہویے تھے۔ پشاور چترال کا مین شاہ راہ اور بازار کے اندر سڑکوں سے این ایچ اے کے مشینری نے برف صاف کیا جب کہ دیگر وادیوں سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس برف صاف کررہی ہے۔ محکمہ سی آینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجنیر طارق مرتضےِ اور ایس ڈی او دروش وقار خان کے ہدایت پر دروش کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکدار حیدر علی نے وادی بمبوریت کا راستہ انیش تک، رمبور کا سڑک پوندک تک جبکہ شیشی کوہ کا راستہ پتی گال تک کھول دیا۔ تاہم شیشی کوہ سڑک پر مسلسل برفانی اور مٹی کے تودے گرنے کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے پتھر گرنے سے صفای کے کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔متعلقہ کمپنی کے اہلکاروں نے دن رات محنت کرکے وادی ارسون، جنجیریت کوہ اور بیوڑی کا راستہ ہر قسم ٹریفک کیلیے کھول دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق وادی کیلاش کی سڑکیں نیشنل ہای وے اتھارٹی کے پاس ہیں مگر ان سڑکوں سے برف محکمہ سی اینڈ ڈبلیو صاف کروارہی ہے۔ اس وقت گرم چشمہ، وادی کریم آباد، سوسوم، مڈگلشٹ وغیرہ کی سڑکیں تاحال بند ہیں۔تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشنری مسلسل کام کرہی ہے امید ہے کہ بہت جلد وادی شیشی کوہ کا راستہ مکمل طور پر ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیا جاے گا جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آیے گی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیا کہ ان کو پچھلے سال صفای کا رقم بھی نہیں ملا ہے اور وہ ٹھیکداروں سے اپنے ذاتی اثر رسوح کے بنیاد پر کام کروارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے