جمرود (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی انتظامیہ نے یہاں کے دکانداروں کو جو سرکاری نرخ نامے جاری کر دیئے ہیں اس کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا دئیے ہیں اور الٹا اس کو ردی کا ٹکڑا کہہ کر انتظامیہ کا مزاق اڑاتے ہیں حالانکہ یہ نرخ اب بھی زیادہ ہے اور اس پر عوام خؤش بھی نہیں ہیں۔ضلع خیبر کے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے تو جاری کئے گئے ہیں اور اس کو دکانداروں نے آویزاں بھی کئے ہیں لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کرتا اور اپنی مرضی کے ریٹ پر اشیاء ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔جمرود میں صارفین نے شکایت کی ہے کہ جب وہ دکانداروں سے سرکاری نرخ ناموں پر خریداری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان کو یہ کہتے ہیں کہ ”آگے جاؤ” سرکاری نرخ ناموں کا مزاق اڑا کر گاہکوں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے سے صاف انکار کرتے ہیں۔جمرود کے مکینوں نے جمرود انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو نہ صرف عوام کو لوٹتے ہیں بلکہ حکومت کا مزاق بھی اڑا لیتا ہے۔