اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور نرخوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے اور ان کی مناسب قیمتوں میں دستیابی کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دوران پرائس چیکنگ چکن کے نرخ اور وزن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جنرل سٹور میں موجود اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی نے کاروباری حضرات سے کہا کہ جس طرح باہر ممالک میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کے ساتھ نرخناموں میں خصوصی رعایت کی جاتی ہے اس طرح یہاں بھی لوگوں کے ساتھ انصاف وقت کا تقاضا ہے۔کافی تعداد میں کاروباری حضرات نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو باور کرایا کہ وہ پہلے ہی سے عوام کے ساتھ رعایت کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران خصوصی طور پر نرخوں میں رعایت کرنے کی کوشش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے