پشاور (مانند نیوز)ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے زیر اہتمام ہری پور کی مخصوص ویلج کونسلز کے چیئرمین حضرات کے لئے معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد ویلج کونسل ملکیار کے آفس میں کیا گیا۔ اس سیشن میں 25 سے زائد ویلیج کونسلز کے چیئرمین حضرات نے شرکت کی اور معلومات تک رسائی کے قانون کے متعلق آگاہی حاصل کی۔ شرکاء نے مختلف محکموں کو مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے درخواستیں بھی لکھیں۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد افسر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیشن کے اغراض ومقاصد بتائے۔ چئیرمن اتحاد ہری پور کے چیئرمین ملک فیصل اقبال اور سیکرٹری ویلج کونسل سوکا پانڈک اعزاز حفیظ خان نے سیشن میں ٹرینرز کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے معلومات تک رسائی کے قانون کے چیدہ چیدہ نکات، تاریخی پس منظر ، اچھی حکمرانی، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں معلومات تک رسائی کے قانون کا کردار اور اہمیت پر بات چیت کی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے ڈائریکٹر جناب عمر جاوید نے اختتامی خطاب میں چئیرمن حضرات پر مذکورہ قانون کے استعمال اور فروغ دینے کے لیے جدوجہد کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے بھرپور شرکت پر شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے