جمرود(مانند نیوز)محکمہ جنگلات ضلع خیبر کے نئے ایس ڈی ایف او خیبر اعجاز احمد نے خیبر کا چارج سنبھال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات صوبے کا اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ہے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے اتدارک کے لئے صوبے اور قبائلی اضلاع جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے ہر ایک فرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے بھیانک اثرات سے بچنے کے لئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے موجود صوبائی حکومت جنگلات کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جنگلات ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ ماحول کو خوشگوار بنا کر آکسیجن کی فراہمی کا بھی زریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع خیبر میں زیادہ سے زیادہ جنگلات لگائیں تاکہ نہ صرف اس کی خوبصورت میں اضافہ ہو سکیں بلکہ ماحول بھی خوشگوار بنے، ڈی ایف او خیبر شکیل خان کی نگرانی میں جمرود،باڑہ، ملاگوری لنڈی کوتل اور وادی تیراہ میدان جنگلات میں جیتنا کام ہم لوگوں نے کر دیا ہے تو ابھی تک کس دوسرے محکمہ نے ضلع خیبر میں اتنا کام نہیں کیا ہے ماحول کو بچانے کے لئے اقدامات نہ کئے تو ملک ریگستان بن جائیگا صوبے اور قبائلی اضلاع میں شجرکاری مہم کی اشد ضرورت ہے صوبے اور قبائلی اضلاع میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے وزیر اعلی خیبر پختوخوا علی امین گنڈاپور اور محکمہ جنگلات کی صوبائی وزیر ٖفضل حکیم خان نے بہت سخت ہدایت جاری کی ہے کہ ٹمبر کی اسمگنگ پر کڑی نظر رکھنے کے لئے چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،آخر میں انہوں نے ضلع خیبر کے سابقہ ایس ڈی ایف ا و رحیم خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور ضلع خیبر کے عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا۔