سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ کے قصائیوں نے ہڑتال کاعلان کردیا۔انتظامیہ کے نرخ پر گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے قصابوں نے گوشت کے نرخ پر انتظامیہ کیساتھ اختلافات اور قصائیوں کو نرخنامہ سے زائدریٹ پر آئیے روزجرمانوں کے خلاف ہڑتال کااعلان کردیا۔قصاب برادری کے صدر شاہجہان اور جنرل سکرٹری انعام اللہ قصاب نے ہڑتال کی کال دیدی جس پر قصاب برادری نے ہڑتال کردی اور تمام قصابوں کی دکانیں احتجاجابند رہیگی۔انتطامیہ کی طرف سے گوشت کامقررکردہ نرخ سے قصابوں نے اختلاف کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا تھا۔انتظامیہ کی طرف سے گوشت فی کلو650روپے فروخت کرنے کاریٹ دیا ہے جس پر انجمن قصابان سخاکوٹ کے صدر شاہجہان اور جنرل سیکرٹری انعام اللہ سمیت تمام قصابوں نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 650روپے پر ہم فی کلوگرام گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدعلی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قصائیوں کیلئے جو سرکاری ریٹ دیا گیا ہے وہ دیگر اضلاع میں بھی ہے اگرکوئی قصائی سرکاری ریٹ سے تجاوز کریگی تو انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔