پشاور(مانند نیوز) اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر گل مجید مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا قائم مقام وائس چانسلر نے چارج سنبھالتے ہی رجسٹرار کا تبادلہ کر دیا،اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامک تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنجیب زادہ سے قائم مقام رجسٹرار کا چارج واپس لیکر ایکٹنگ رجسٹرار کی اضافی ذمہ داریاں شریعہ اینڈ لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد داود زاہد کو تفویض کر دی گئی اعلامیہ کے مطابق وہ تاحکم ثانی قائم مقام رجسٹرار کے حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام وائس چانسلر کے چارچ سنبھالنے کے بعد اور رجسٹرار کے تبادلے کے بعد اسلامیہ کالج میں بڑے پیمانے پر مزید تبادلے متوقع ہے واضح رہے کہ اسلامیہ کالج کے تقریباً تمام انتظامی عہددوں پر عرصہ دراز سے ایڈیشنل چارج پر اساتذہ یا میرٹ کے بر عکس افراد تعینات رہے ہیں جسکے باعث کالج میں انتظامیہ بحران تھمنے کا نام نہیں لیتا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے