کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے ہمراہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قائم کردہ کوہاٹ ٹنل کے جوائنٹ چیک پوسٹ اور خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود محکمہ ہائے پولیس، ایکسائز، کسٹم، زراعت اور خوراک کے سرکاری عملے سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں اور ان پر واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر قسم کے اشیاء کی سمگلنگ ناقابل برداشت ہے اور اگر اس غیر قانونی کام کوئی سرکاری اہلکار پایا گیا تو اس کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔