جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبرمیں آل جمرود چیئرمین اتحاد کا اجلاس تحصیل جمرود میں منعقد ہوا جسمیں منتخب بلدیاتی نمائندوں، مختلف این سی اور وی سی کے چیئرمینان، شاہد خان، حاجی منان،شمشیر خان، مولانا نورالامین، حاجی شیر علی، حاجی عظمت خان، عنایت اللہ،حاجی میاں جان، حاجی حبیب الرحمن، مناف خان، حسین زادہ، عرفان آفریدی، عبداللہ وکیل، عبدل قدیر، ضبیح الرحمان، سراج علی، اختر باز نے شرکت کی اجلاس میں بحث کیا گیا کہ جمرود کے علاقے شاکس میں عرصہ دراز سے حکومتی محکموں کے لئے زمینوں کی فروخت ہو رہی ہے، جسکے لئے تحصیل ایڈمنسٹریشن نے عوام اور حکومت کے درمیان معاملات طے کرنے کے لئے مشران پر مشتمل ایک کمیشن بنایا ہے جسمیں عوام کے حقیقی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے فریقین کے درمیان معاملات طے نہیں پا رہے ہیں جسکی وجہ سے حکومتی مسائل میں بھی روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی عدم اعتماد کی وجہ سے آئے روز فریقین کا ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز اور حکومت پر زمینوں کی فروخت کی مخالفت ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حقدار کو انکا حق نہ ملنے پر مقامی خواتین بھی اپنے حق کے لئے عدالت پہنچ گئی ہیں،اجلاس کے بعد آل چیئرمین اتحاد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب نصیر عباس سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے درخواست جمع کی۔جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلکل بلدیاتی نمائندے ہی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں جن کو عوام اور حکومت کے درمیان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ مسائل بھر وقت حل ہوں اور حقدار کو انکا حق ملنے میں کوئی رکاوٹ اور مشکل نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے