وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال وانا کے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کی جانب سے ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے موقع آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاؤہ ریسکیو عملہ، سیول ادارے سمیت تمام سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈینٹل سرجن الطاف وزیر نے کہا کہ زندگی میں صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ جسم کے باقی اعضاء کی طرح دانتوں کا مناسب خیال رکھا جائے۔ کیونکہ آپ کے چہرے کی خوبصورتی دانتوں کی بدولت ممکن ہے، اس موقع پر ڈاکٹر حماد محمود نے کہا کہ انسان کا منہ اس کے جسم کا آئینہ ہوتا ہے اور آپ کی عمومی صحت اور تندرستی کی عکاسی کرتا ہے۔ صحت مند منہ آپکی صحت مند جسم کی ضامن ہیں۔ معیاری زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے صحت مند منہ کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس واک کا مقصد لوگوں کو دانتوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا، ایک طرف منہ کی بیماریاں درد اور تکلیف کا باعث بنتی ہے، تو دوسری طرف انسان کو سماجی تنہائی اور خود اعتمادی کی کمی کا باعث بناتے ہیں۔ زیادہ تر منہ سے متعلق بیماریوں کو بڑی حد تک آسانی سے روکا جا سکتا ہے اور ان کا ابتدائی مراحل میں علاج کیا جا سکتا ہے۔ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کی تجویز پہلی بار ایف ڈی آئی ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن نے سالانہ ورلڈ ڈینٹل کانگریس 2011 کے دوران پیش کی تھی۔ دانتوں کا پہلا عالمی دن 20 مارچ 2013 کو منایا گیا۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے زبانی صحت اور حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ایک موقع کے طور پر کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند دانت نہ صرف آپ کو دیکھنے اور اچھا محسوس کرنے کے قابل بناتے ہیں بلکہ وہ صحیح طریقے سے کھانا اور بولنا بھی ممکن بناتے ہیں۔ اچھی زبانی صحت آپ کی مجموعی صحت کے لیے اہم ہے۔ زبانی مسائل سے بچنے کے لیے روزانہ برش کریں اور اچھی طرح صاف کریں۔ دانتوں سے متعلق مسائل کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ بعض اوقات دانتوں کے مسائل کو نظر انداز کرنا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔ دانتوں کی مناسب دیکھ بھال کر کے بیماری کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔