ملاکنڈ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نے گڑی عثمان خیل اور ہریانکوٹ بازاروں میں آشیائے خوردونوش، مرغ شاپس، نان بائی اور دیگر اشیاء کا معائنہ کیا۔ چھ افراد کو خلاف ورزی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نور حیات خان نے درگئی فروٹ و سبزی منڈی میں بولی کی نگرانی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ جاری کیااور دوکانداروں کو ہدایات جاری کیے گئے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے قطعی گریز کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔