وانا (مانند نیوز) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تعاون سے صوفیہ نور گرلز اکیڈمی وانا کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، اکیڈمی کا سنگ بنیاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان اور واوا کے صدر رحمت اللہ وزیر نے رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔ تاہم وانا وہ واحد بدقسمت علاقہ ہے جہاں لڑکیوں کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) کے اس اقدام کی بڑی تعریف کی اور وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے وانا ویلفیئر ایسوسی کے صدر رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ صوفیہ نور گرلز اکیڈمی وانا علاقے میں تعلیمی انقلاب لائے گا اور وانا کے لوگوں کو ایک بہتر تعلیمی ادارہ گھر کی دہلیز پر میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا اس ادارے پر کل 4 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سال مئی سے سکول کی تین کلا سیز باقاعدگی سے شروع ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس کے دیگر کلاسیز بھی جلد شروع کی جائیں گی تاکہ بچیوں کی تعلیم ضائع نہ ہوجائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کمشنر خان نے کہا کہ واوا کی خدمات نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ واوا ترقی و خوشحالی کا نام ہے۔ کہ یہ وانا کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں کے عوام کے لئے واوا کی صورت میں ایک ایسی تنظیم موجود ہیجو صرف لوئر وزیرستان کے عوام کی بہتری اور تعلیم عام کرنے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کی بنسبت یہاں کے لوگوں میں زیادہ شعور اچکی ہیں۔ کیونکہ یہاں واوا لوگوں کی ذہین سازی پر کافی کام کر چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے