پشاور(مانند نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے 2017ء میں بھرتی ہونے والے 14 پی اے ایس آئیز کی ترقی کے کیسز جو عرصہ دراز سے ا لتواء کا شکار تھے کو نمٹا دیا جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے 14 پی اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی۔ واضح رہے کہ پی اے ایس آئیز نے کافی عرصہ پہلے کورس مکمل کیا تھا جس کے بعد ان کی ترقی کے کیسز التواء کا شکار تھے، حال ہی میں آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور سی سی پی او سید اشفاق انور کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے اپنی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرکے ترقی کے کیسز کو نمٹا دیا اور پی اے ایس آئیز کو اگلے عہدوں پر ترقی دیکر سب انسپکٹر پروموٹ کردیا جس سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ترقی پانے والے اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے سب انسپکٹر عہدوں پر ترقی پانے والے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری سمیت ٹریفک حکام و اہلکاروں کو جائز حقوق بھی دلائیں گے کیونکہ ان ہی کی صلاحیتیں بروئے کار لا کر شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے جن کی حق تلفی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار اس ادارے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے سب انسپکٹرز ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دیں اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے