ملاکنڈ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نے پل چوکی اور تھانہ بازاروں میں آشیائے خوردونوش، مرغ شاپس، نان بائی اور دیگر آشیاء کا معائنہ کیا۔ آٹھ افراد کو خلاف ورزی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ہے اور کسی کو سرکاری نرخنامہ کے خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔