وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں حال ہی میں تشکیل ہونے والا ویلفیئر تنظیم موسی نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جنوبی وزیرستان کو سرسبز بنانے کیلئے شجر کاری کو ایک اہم مقصد قرار دیا۔ تنظیم کے کارکنان نے رمضان المبارک کے مہینے میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بر آمد ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس مہم میں نوجوانوں کو بھرپور دعوت دی گئی کہ وہ شجر کاری کے ذریعے ماحول کی حفاظت میں مدد کریں اور اپنے علاقے کو سبز اور خوبصورت بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو بھی آگاہ کیا گیا کہ پودے لگانے کے فوائد کیا ہیں، یہ مہم ایک نیک نیتی اور انسانی خدمت کا مظاہرہ ہے جو موسی نیکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ماحول کے لیے ایک بہتر مستقبل تیار کرنے کی کوشش ہے۔ اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لوئر وزیرستان کے خوبصورت پہاڑوں اور وادیوں میں نوجوانوں نے ساناتا نامی پودے کے تخم بونے میں مصروف ہیں۔ تنظیم کے کارکنان اور عہداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ پودے ماحول کو خوشگوار بنانے کیساتھ ساتھ گھر میں آگ جلانے کے کام آئیں گے۔ یاد رہے کہ ماضی قریب میں بویا گیا ساناتہ کے تخم نے شیرنہ(ڈسی خیل) کے پہاڑوں میں اب سرسبز پودوں کی شکل اختیار کی ہے۔