کاٹلنگ (مانند نیوز)نادرا کاٹلنگ روزہ داروں کی دقت اور مشکلات کا خیال رکھے ٹوکن قطار اور انتظار میں بے ترتیبی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق نادرا کاٹلنگ میں اس روزے کے مہینے میں عوام کو ٹوکن کی بے ترتیبی کی وجہ سے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اکثر ٹوکن ایسے لوگوں کے نام ہوتے ہیں جو ابھی دفتر میں سرے سے موجود ہی نہیں ہوتے جبکہ دیگر لوگوں کو ان کی وجہ سے روزے کی حالت میں ذلیل اور خوار ہونا پڑتا ہے جبکہ قطار اور انتظار میں بے ترتیبی کے سبب و عوام کو دقت اور پریشانی کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے لہذا مقامی عوام کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سے مطالبہ ہے کہ نادرا کاٹلنگ میں روزہ داروں کی سہولت کا خیال رکھیں