سخاکوٹ(مانند نیوز) ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود میرے بیٹے سے رقم چھینے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ شریف شہری ہے اورعلاقہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے ا گر ملزمان کو جلدازجلد گرفتار نہیں کیاگیاتوبھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کااظہار سخاکوٹ کے علاقہ زریاتگی شاہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ کونسلر علی رحمان صدر صیب نے ایک اخبار ی بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل میرا بیٹانیازعلی اپنے دکان کیلئے سامان خریدنے کی غر ض اپنے لوڈر گاڑی میں پڑوسی کے ہمراہ جارہا تھاکہ اس دوران مسلح موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روک کر ایک لاکھ روپے نقد،موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ لیویز والے صرف تسلیاں دے رہے ہے کہ ملزمان جلدازجلد گرفتار ہوجائے گے مگر ایک ہفتہ سے گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ زیاتگی شاہ ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں پر اس طرح کا واقعہ رونما ہونے کے بعد علاقہ کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات سے شریف شہریوں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم شریف شہری ہے اورعلاقہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے ا گر انتظامیہ ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوئے تو علاقہ کے لوگوں کو احتجاج کی کال دیکر بھرپور احتجاج کرینگے