جمرود(نمائندہ مانند )جمرودپولیس میں ہماری مخالفین اہلکاروں نے ذاتی دشمنی پر ہماری ملکیتی زمین پر تعمیراتی کام مسمارکرکے ناانصافی کی ہے۔ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔قبیلہ شیرخان خیل مشران ضلع خیبرتحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے قبیلہ شیرخان خیل ملک آباد کے مشران ملک محمداللہ، ملک ایدریس، ملک عبدالظاہر ودیگرنے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے جمرودمین بازار میں اپنے ایک پلاٹ پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا کہ اس دوران ایڈیشنل ایس ایچ اوجمرود ذوالفقار اور رفیع اللہ نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے مخالفین سے پیسے لیکر کام کو بند کرنے کی کوشش کی اور ہمیں فورسز کے ذریعے ٹارچر کیا اور ہمارے تین بندوں کو بے گناہ گرفتار کئے اور ہمارے آبادی کو غیرقانونی طریقے سے مسمار کیا اور تعمیرائی میٹریل کو بھی اٹھاکرلے گئے ان کے پاس نہ کسی عدالت کا کوئی آرڈر تھا اور نہ ہی کوئی اور جواز تھا ذوالفقار اور اسکا چچازاد بھائی رفیع اللہ دونوں ایڈیشنل ایس ایچ او ز جمرودہیں اور دونوں تھانہ جمرودمیں تعینات ہیں یہ دونوں ہمارے ساتھ ذاتی دشمنی اور عناد،حسد اور بغض رکھتے ہیں یہ دونوں سرکاری وردی میں ملبوس انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں پچھلے سال علاقہ وچہ ڈیگئی کیساتھ رات کی تاریکی میں ناجائز اور غیرقانونی طور پر قبضہ مافیاں نے ہمارے ملکیتی زمین پر کمرہ بنایا ہے حالانکہ اس پر دفعہ 145بھی نافذ تھا لیکن پھربھی انتظامیہ اسکو مسمار نہیں کیا اور اب بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف اصیل نے تعمیرائی کام کیا ہے اور انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے چونکہ انتظامیہ نے ان سے پیسے لے کر جعلی خسرے بناکر دیئے ہیں جبکہ ہمارے قبائلی اضلاع میں کوئی قانونی خسرہ نہیں ہیں سارے جعلی ہیں اسلئے ہم حکام بالا ڈسٹرکٹ پویس آفیسر خیبر، سی سی پی او پشاور، آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں ایس ایچ اوز تھانہ جمرود ذوالفقار اور رفیع اللہ کو فوری معطل کرکے تھانہ جمرود میں غیرمقامی اور غیرجانبدار ایس ایچ اوز کی تعیناتی اور اس کے ساتھ ملوث دیگرانتظامیہ کے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔