جمرود(نمائندہ مانند )جمرود شاکس کے رہائشی ریٹائرڈ ماسٹر سعید خان، معلوم خان اور اشرف الدین نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعید خان کے بیٹے محمدعثمان کو 31 اگست 2023 کو جمرود شاکس سے اپنے دکان سے اٹھا لیا اور کچھ عرصہ غائب رہا۔ اپنے بیٹے محمد عثمان کو معلوم کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی جس پر وہ پانچ مہینے بعد سنٹرل جیل کے حوالے کردیا گیا اور اس کا عدالت میں باقاعدہ طور پر ٹرائل شروع ہوا۔ ٹرائلز میں عدالت کو ضمانت منظور کرتے ہوئے محمد عثمان کو رہائی دلائی جبکہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے سرکاری وردی میں ملبوس افراد نے دوبارہ ان کے بیٹے محمد عثمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ان کے ساتھ ظلم ہے۔ عثمان پر اگر کوئی جرم ثابت ہوتا تو عدالت ضمانت پر رہائی نہیں دلاتے تو لہذا ہم حکومت پاکستان کے وفادار شہری ہیں ہم اعلی حکام سے انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کے بیٹے محمد عثمان کو رہا کیا جائے اس کے علاوہ ان کا چچازاد انعام ولد معلوم خان کو بھی اس سے پہلے غائب کردیا گیا ہے اس کا بھی ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں لہذا ان دونوں کو رہا کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے