کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی مداخلت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے انڈس ہائی وے جیل چوک میں ورکنگ فوکس سکول کے سامنے روڈ پر کھڑے بارانی پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے کیونکہ یہ مین شاہراہ ہے اور اِسی روڈ پر آگے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتا،سنٹرل جیل اور دیگر سرکاری دفاتر بھی آتے ہیں لہٰذا مفادِ عامہ کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر کرک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر این ایچ اے اور میٹراکون کمپنی کے حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ روڈ پر کام شروع کردیا۔ آئندہ ایک دو روز میں اسفالٹ ڈال کر کام مکمل کردیا جائے گا جس کے بعد روڈ کا لیول برابر ہوجائے گا اور بارانی پانی کھڑا نہیں ہوگا۔ میٹراکون حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ نکاسی آب کے نظام پر فوری کام مکمل کریں تاکہ آئندہ عوام الناس کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔