کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے کوہاٹ کے منتخب رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹ آفس کوہاٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی محمد شفیع جان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر، ڈی پی او کوہاٹ عمر خان اور بانی صدر چیمبرس آف کامرس کوہاٹ رشید پراچہ کے علاوہ فلورملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فہیم اللہ، کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے کارخانہ دار، انڈسٹرل اسٹیٹ یونین سمیت کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی پی او نے کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی۔انڈسٹریل اسٹیٹ کے دوسرے مسائل کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں ایم این اے شہریار خان آفریدی، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی، ایم پی اے محمد شفیع جان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، کوہاٹ کے عوامی نمائندگان، انڈسٹریل اسٹیٹ کے کیبنٹ اور انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق محکموں کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی جو ہر مہینے کے پہلے ہفتے اپنا اجلاس منعقد کرے گی جس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے کارخانہ داروں کے مسائل کو زیرغور لایا جائے گا اور ان مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے