ملاکنڈ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نور حیات نے سخاکوٹ، خار اور بٹ خیلہ بازاروں میں آشیائے خوردونوش، مرغ شاپس، نان بائی، قصائیوں اور دیگر آشیاء کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزی کرنے پر سخاکوٹ سے چار افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ حکومت کی جاری کردہ نرخنامے پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔