اپر چترال (مانند نیوز)ضلع اپر چترال میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپر چترال میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر اور دوسرے افراد موجود تھے۔اپر چترال کے رہائشی اپنے غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس لوئر چترال کی بجائے اپر چترال میں ہی حاصل کریں گے۔اپر چترال کے رہائشی DASTAK ایپ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔