اپر چترال (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے آفسران مختلف کاروباری مقامات میں کریک ڈاؤن کرکے نرخوں کا جائزہ لینے میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے۔ انہوں نے زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کے خریدوفروخت میں ملوث متعدد دکانداروں سے ایکسپائر اشیاء کوسرکاری تحویل میں لے کر تلف کردیے گئے اور دکانداروں کے خلاف حسب قانون کاروائی عمل میں لائی گئی۔