انقرہ(مانند نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ انتخابات اختتام نہیں بلکہ ایک ٹرننگ پوائنٹس ہے، بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی اپنا احتساب کرے گی، ترک عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے۔ ترک صدر طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد خطاب میں کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، کسی بھی طاقت کو قوم کی مرضی سے بالاترنہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا، بلدیاتی انتخابات میں ترک جمہوریت کی فتح ہوئی۔ الیکشن نتائج پراپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے۔ اردوان نے کہا کہ مئی2023 الیکشن میں جیت کے 9ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے لیکن ہم اپنی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے، اے کے پارٹی اور پیپلز الائنس نے الیکشن کی بھرپور تیاری کی تھی۔ صدر اردوان نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بدترین شکست ملی ہے۔ حزبِ اختلاف کی ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے