اسلام آباد (مانند نیوز )وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اتوار 31 مارچ 2024ء کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھائو کے تناظر میں تبدیلی کی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت یکم اپریل 2024ء سے 289.41 روپے فی لیٹر ہو گی۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی سے 282.24 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی اور مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مارچ 2024ء میں 15 مارچ کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے