پشاور (مانند نیوز ) گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان میں سالانہ نتائج کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان امتیاز خان تھے، اس کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دو بالا کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسی سکول کے استاد شوکت حسین انجام دیے، مہمانانِ خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان امتیاز خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی اہم ضرورت ہے، آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں، اساتذہ کرام سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلہ جات کو یقینی بنائیں، کوئی قوم، ملک یا معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، جن ممالک نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی، وہ آج پوری دنیا میں حکمرانی کر رہے ہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو کر سکول داخلہ مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں، سٹاف ممبران اور والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی لمحات میں سے بچوں کی خوشی کے لیے وقت نکالا اور نتائج کی تقریب میں شرکت کی.