کرم (مانند نیوز)ملت سہارہ فاونڈیشن/ بلڈ بنک کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات انتہائی قابل تحسین ہیں اور علاقے میں اس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے ملت سہارا فاونڈیشن/ بلڈ بنک بمقام انیس ہسپتال صدہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس دوران فاؤنڈیشن کے چیئرمین پٹھان عبدالحالق نے ڈپٹی کمشنر کو ملت سہارا فاونڈیشن/ بلڈ بنک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس ادارے کو 2017 میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں تھلیسیمیا مریضوں کو بلڈ فراہم کیا گیا ہے جبکہ نادار اور غریب مریضوں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں بھی سہولیات دی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ اینٹی ڈرگ ہسپتال بھی بمقام ستین قائم کیا گیا ہے انہیں مزید بتایا گیا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھی ہوئے ہیں۔ چیئرمین نے ادارے کو اراضی کی فراہمی/ ایک ضروری بلڈ مشین کی بھی استدعا کی۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے اس موقع پر کہا کہ ادارے کی دکھی انسانیت کی خدمت انتہائی قابل تحسین ہے اور مستقل عمارت کی تعمیر کیلئے علاقائی مشران کے ساتھ بات کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ذاتی بلڈ اور نقد رقم بھی عطیہ کیا۔انہوں نے ادارے کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمٰن شاہ، تحصیلداران اور ٹریفک وارڈن صدہ بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے