پشاور(مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی گذشتہ شب گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبہ کے خواجہ سراؤں کو تدفین اور علاج معالجہ کے حوالے سے مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعلی کی جانب سے صوبہ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ کمرہ مختص کرنیکا فیصلہ کیا گیا. وزیر اعلٰی نے اس موقع پر فوری طور پر محکمہ صحت و محکمہ سماجی بہبود کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا، وزیر اعلٰی کا انتقال کر جانیوالے خواجہ سراؤں کی تدفین کیلئے علیحدہ قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا. اس حوالے سے بھی باقاعدہ اعلامیہ جلد جاری کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے وزیراعلٰی کے مذکورہ اقدامات کو قابل قدر قرار دیا، گورنر اور مئیر پشاور نے معاشرے کے مطلوم طبقہ خواجہ سراؤں کیلئے علاج معالجہ اور تدفین سے متعلق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے فوری اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا، وزیراعلٰی علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ خواجہ سرا معاشرے اور حکومت کی توجہ کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے تمام دیگر مشکلات کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی. وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد خواجہ سراؤں سے وزیراعلٰی ہاؤس میں ملاقات کر کے انکی ہر ممکن دادرسی یقینی بنائی جائے گی.اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے کمزور و پسے ہوئے طبقات حکومت کی خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں، خواجہ سراؤں سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ایک انتہائی مظلوم طبقہ ہیں جنکو خاندان، معاشرے کی جانب سے سختیوں و مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے اس مظلوم طبقہ کے علاج معالجہ، تدفین کیلئے علیحدہ قبرستان سمیت دیگر فلاحی اقدامات سے ان میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا، صوبائی حکومت ناخواندہ خواجہ سراؤں کیلئے مختلف شعبوں میں ووکیشنل ٹریننگ کے کورسز کا بھی انتظام کرائے تاکہ یہ ہنر مند ہو کر بری عادتوں سے کنارہ کش ہو کر اپنے لئے حلال روزگار کما سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے