بریکوٹ(مانند نیوز)ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کے خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکل بریکوٹ میں ٹریفک نظام میں مزید بہتری آئی ہے۔سرکل بریکوٹ انچارج اسماعیل خان نے کالے شیشوں،اوورسپیڈنگ،ون ویلینگ جیسے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر ایکشن لیا ہے اور ابھی تک درجنوں گاڑیوں ڈرئیواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ بعض کو وراننگ بھی دے دی گئی ہے۔سرکل انچارج اسماعیل خان نے کہاہے کہ ایس پی ٹریفک وراڈن حبیب اللہ خان کی تعیناتی سے سوات میں ٹریفک کی نظام میں نمایا ں تبدیلیاں آئی ہیں اور ٹریفک کا نظام کافی حد تک بہتر ہوچکاہے۔انہو ں نے کہاکہ ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈرائیوروں کے ساتھ اپنا رویہ صحیح رکھیں۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ٹریفک کو بہترین انداز میں کنٹرول کیا گیا اور بریکوٹ بازار میں ٹریفک کی روانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انشاء اللہ عید الفطر کے موقع پر بھی سیاحوں کو ہر قسم سہولیات دیں گے اور سیاحوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے