کوہاٹ(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ضلع کے شہری علاقوں میں پانی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پیسکو، ڈبلیو ایس ایس سی اور دیگر اداروں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہاٹ کے شہری علاقوں میں پانی کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی اور پانی کے مسئلے میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کو بھی ایک عنصر قرار دیا گیا جس کی وجہ سے ٹیوب ویلوں کی بندش کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے اور رمضان المبارک میں عوام کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام مل بیٹھ کر فوری طور پر لائحہ عمل طے کریں۔عوام الناس کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر رمضان المبارک کے اس مقدس اور بابرکت مہینے میں اس اہم مسئلے کا فوری اور دیرپا حل نکالیں۔