کرک (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کرک نے عیدالفطر کے آمد پر گاڑی مالکان کی جانب سے سرکاری کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عملی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس سلسلے میں ضلعی انتظامی آفیسر شمیم اللہ نے مفادِ عامہ کے پیش نظر مین انڈس ہائی وے پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر سواریوں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ سے زائد وصول کرنے والوں کو نہ صرف موقع پر جرمانہ کیاگیا بلکہ ساتھ ہی ساتھ ڈرائیوروں سے اضافی کرایہ واپس لے کر سواریوں کے حوالے کیا۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ کو راولپنڈی تا کرک ایک گاڑی کے خلاف کمپلنٹ ڈسک کے ذریعے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے کرک پہنچتے ہی اس گاڑی کو روک دیا گیا اور اضافی کرایہ لینے اور مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ڈرائیور کو موقع پر جرمانہ کیاگیا جبکہ زائد کرایہ واپس سواریوں کو دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن لینے پر مسافروں نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کرک کے اِس اِحسن اقدام کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور عیدین کے علاوہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے