پشاور(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کو اقوام عالم نے روز مرہ کی کاروائی سمجھ کر بھلا دیا ہے۔ اقوام عالم کی بے حسی اور ظالم صہیونی اسرائیلی ریاست کے نرغے نے انکے دلوں کو پتھر کا بنا دیا ہے۔تاریخ بلخصوص مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کو سیاہ حروف سے تحریر کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حامد الحق حقانی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں جمعۃ الوداع کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان کے ان مبارک ایام میں مظلوم فلسطینیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہر طرح کا مالی و جانی تعاون جاری رکھیں۔ بعد ازاں مولانا حامد الحق نے حقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لئے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائکاٹ کی اپیل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک ناکام اور بے ضرورت ادارہ بن چکا ہے جس کا مقصد ظالم ریاستوں کی لونڈی کے کردار کے علاؤہ اور کچھ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے