کوہاٹ (مانند نیوز)قائد پی ٹی آئی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی اور نوجوان پارٹی رہنما مراد سعید کے تحفظ کیلئے ضلع کوہاٹ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ناحق اور بے گناہ پاپند سلاسل قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان، پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی اور نوجوان پارٹی رہنما مراد سعید کے تحفظ کیلئے ضلع کوہاٹ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ، اراکین قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی اور شاہد خان خٹک، اراکین صوبائی اسمبلی محمد شفیع جان اور سہیل آفریدی، صوبائی اسمبلی کوہاٹ کے امیدوار داؤد آفریدی، شفقت آیاز اور پی ٹی آئی کوہاٹ کے سینئر رہنماوں سمیت پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی محب وطن سیاسی جماعت ہے اور فوج سمیت تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں ہماری پارٹی انہیں نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں اور وہ جو بھی حکم دیں گے اس پر عمل کریں گے اور کوہاٹ کے کارکن پارٹی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ نوجوان پارٹی لیڈر مراد سعید کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ وہ عمران خان کا بے لوث اور جانثار کارکن ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نا حق اور بے گناہ قید پارٹی قائد عمران خان، دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مراد سعید کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ پارٹی قائد اور تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے