کاٹلنگ (مانند نیوز)بچوں کی مستقبل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائے تاکہ بچوں کی تعلیم میں کوئی کسر نہ رہے سب ڈویژن کاٹلنگ کے پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلے پر حصوصی توجہ دیا جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ای او کاٹلنگ فضل خدا نے داخلہ مہم اجلاس کے دوران کی۔اجلاس میں سرکل اے ایس ڈی ای اوز رشید خان، محمد سلیم اور تمام سکول لیڈرز نے شرکت کی۔ایس ڈی ای او فضل خدا صاحب کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈویژن کاٹلنگ کے پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں کلسٹر، سرکل، اور سب ڈویژن کے سطح پر داخلہ مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی، واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کے دوران والدین کو قائل کیا جائے گا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے اپنا فریضہ پورا کریں تاکہ بچوں کا مستقبل روشن ہو۔ایس ڈی ای او صاحب نے اجلاس میں اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائے کیونکہ اساتذہ کرام ہی بچوں کے مستقبل کا ضامن ہے۔ایس ڈی آئ او صاحب نے پرائمری سکولوں میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے بروقت اقدامات کا اعادہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے